Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی عادات اپنا کر خواتین اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں

Now Reading:

یہ عام سی عادات اپنا کر خواتین اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں
یہ عام سی عادات اپنا کر خواتین اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں

یہ عام سی عادات اپنا کر خواتین اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور نیند بے حد ضروری ہے تاہم ایسی تمام خواتین جو اپنی نیند میں کوتاہی سے کام لیتی ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 75 فیصد تک بڑھ سکتا ہے تاہم محض نیند کو بہتر بناکر یہ خواتین اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے سرکولیشن میں شائع ہونے والی ایک نئی اور طویل دورانیے کی تحقیق کے مطابق، درمیانی عمر کی ایسی خواتین جو ہر رات پانچ گھنٹے سے کم سوتی ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ ڈرامائی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے محققین نے ایک تحقیق کی جس میں 22 سال کے دوران 42 سے 52 سال کی تقریباً 3000 خواتین میں ان کی نیند کی عادات اور دل کی صحت کا جائزہ لیا۔

خواتین کی اکثریت یعنی  55 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات تقریباً چھ گھنٹے اور 30 ​​منٹ سوتی ہیں،  جبکہ 14 فیصد نے بتایا کہ وہ مستقل بنیادوں پر پانچ گھنٹے سے کم نیند لیتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتایج کافی پریشان کن تھے ان نتائج کے  مطابق جو خواتین فی رات اوسطاً پانچ گھنٹے سے کم سوتی ہیں ان میں فالج، ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر اور دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا ہونے کا امکان ان خواتین کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہوتا ہے جو ہر رات چھ گھنٹے سے زیادہ سوتی ہیں۔

Advertisement

ایسی خواتین کے لیے صحت کے مسائل اور بھی زیادہ تھے  جو ہفتے میں تین بار سے زیادہ بے خوابی کا سامنا کرتی ہیں اور رات میں اوسطاً پانچ گھنٹے سے کم سوتی تھیں، ان میں امراض قلب  میں مبتلا ہونے کا امکانات 75 فیصد زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق نیند اور امراض قلب کے درمیان تعلق کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ  نیند کی کمی سے بلڈ پریشر اور انسولین کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے جس سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔ اسی طرح  نیند کی کمی سے خواتین میں موٹاپے کا خطرہ بھی جنم لینے لگتا ہے اور موٹاپا امراض قلب  کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے ماہرین تمام بالغ افراد کو رات میں کم از کم سات گھنٹے سے آٹھ گھنٹے سو نے کا مشورہ دیتے ہی تاکہ امراض قلب کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوط رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر