Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات؛ جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات؛ جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کر دی۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست نے مؤقف اختیارکیا کہ فیصل آباد میں نو مئی کے کیسز میں 250 سے 300 افراد نامزد ہیں، قانون کے مطابق ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے۔

وکیل درخواست گزارکی جانب سے کہا کہ گیا کہ قانون کے مطابق، عدالت اس حوالے سے ابتدا کرتی ہے، عدالت کی طرف سے ایسی کوئی ابتدا نہیں کی گئی۔

وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ جیل ٹرائل کی جگہ کا تعین تو حکومت کر سکتی ہے، مگراس معاملے کی ابتدا عدالت سے ہوگی، نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی ہے۔ جیل ٹرائل صاف شفاف نہیں ہوسکتا، ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Advertisement

درخواست گزارکیا جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے، عدالت صاف شفاف ٹرائل کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر