
2018کےالیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ لاہورمیں فتنہ فساد سے بازنہیں آرہے۔ 2018کےالیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمٰی بخاری نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک پلانٹڈاسٹوری چلائی گئی کہ انارکلی میں بیلٹ پیپرزچھپ رہےہیں۔ کل باقاعدہ اداکاری سےبیلٹ پیپرزاٹھاکرکہاجاتاہےیہ مانسہرہ کے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مانسہرہ کےبیلٹ پیپرز لاہور میں چھپیں گے، میڈیا بریگیڈ نے کل بیلٹ پیپرزچھاپنے کی اسٹوری چلادی، بیلٹ پیپر چھاپنے والے اتنے بے وقوف تھے کہ دروازے کھول کرچھپائی کررہے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018کےالیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، کل ایک پلانٹڈ اسٹوری بنائی گئی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ نے بیلٹ پیپرزکی ویڈیووائرل کردی، لاہورمیں فتنہ فساد سے بازنہیں آرہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں، ان کو خیبر پختونخوا میں الیکشن ٹھیک لگتا ہے، 2024 کے الیکشن میں فتنہ فساد پھیلایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ جو سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کرتے ہیں وہ بھی دہشتگردی ہے، کے پی الیکشن ٹھیک، پنجاب کے غلط لگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News