Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی سے اپنا گردہ واپس مانگ لیا

Now Reading:

شوہر نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی سے اپنا گردہ واپس مانگ لیا
گردہ

شوہر نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی سے اپنا گردہ واپس مانگ لیا

شوہر نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی سے اپنا گردہ  یااس کے بدلے 12 لاکھ یورو(تقریباً 15 لاکھ ڈالرز) مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکہ کی نساؤ کاؤنٹی کی سپریم کورٹ کو اس وقت حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا جب شوہر نے گردہ یا اس کے بدلے 12 لاکھ یورو کا مطالبہ کیا۔

عدالت میں طلاق کی کارروائی کے دوران ڈاکٹر بٹسٹا نے اپنی بیوی  ڈونیل سے اپنا  عطیہ کردہ گردہ  واپس مانگا۔

ڈاکٹر رچرڈ بٹسٹا نے ڈونیل سے 1990 میں شادی کی  تھی اور ان کے تین بچے ہوئے لیکن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کے طبی مسائل سامنے آنے کے بعد شادی میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 2001 میں زندگی کا بڑا فیصلہ کیا اور اپنی بیوی کو اپنا گردہ عطیہ کیا جن کے پہلے دو ٹرانسپلانٹ ناکام ہو گئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت میری پہلی ترجیح ڈونیل کی جان بچانا تھی اور دوسرا  ترجیح  اپنی شادی  کو بچانا تھا۔ تاہم اس کی جان بچانے کے باوجود صرف چار سال بعد ڈ ونیل نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی جس سے مایوسی ہوئی۔

اپنی بیوی پر  افیئر کا الزام لگانے کے بعد ڈاکٹر بٹسٹا نے غصے سے کہا کہ وہ یا تو ان کا گردہ واپس کرے یا پھر 12 لاکھ یورو ادا کرے۔

ان کے عجیب و غریب مطالبے کے باوجود طبی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈونیل کے لیے اپنے گردے کو نکالنے کے لیے آپریشن کرانا مکمل طور پر ناممکن ہو گا۔

ایک طبی ماہر رابرٹ ویچ نے کہا کہ اب یہ ڈونیل کا گردہ ہے اور  گردے کو نکالنے کا مطلب ہوگا کہ ان کی جان چلی جائے گی یا کم از کم وہ ڈائیلاسز پر  چلی جائیں گی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر بٹسٹا کے مطالبات میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا گیا اور 10 صفحات کے فیصلے میں نساؤ کاؤنٹی سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر