
بالی ووڈ کے نامور جوڑے کے متعلق اہم خبر
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون، بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف جوڑوں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں ، جو اکثر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سراہتے رہتے ہیں۔
ان کے حوالے سے جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ ان کے حمل کی خبر اس کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جب یہ خبر آئی تھی کہ دیپیکا نے دی وائٹ لوٹس سیزن 3 سے آپٹ آؤٹ کر لیا ہے۔ گزشتہ ماہ یہ افواہ پھیلی تھی کہ دیپیکا ہٹ HBO شو کے تیسرے سیزن میں نظر آئیں گی جس کے بعد یہ اطلاع دی گئی تھی کہ دیپیکا نے شو کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دیپیکا کے حمل کی افواہیں چرچا کا باعث بنی ہوں گزشتہ ماہ جب اداکارہ نے فائٹر کی پروموشنز کی تصاویر شیئر کیں تھیں تو اس پر بھی مداحوں کی جانب سے ان کے حاملہ ہونے کے متعلق سوالات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں دیپیکا نے اپنے ایک انٹرویو میں بچوں کے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رنویر کے ساتھ بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا نے چھ سال تک ڈیٹنگ کے بعد 14 نومبر 2018 کو اٹلی کے لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی رومانوی فلم گولیوں کی راسلیلا رام لیلا کے سیٹ پر ہوئی تھی اور بعد میں انہوں نے باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں بھی کام کیا۔
پچھلے سال نومبر میں، رنویر اور دیپیکا نے بیلجیم میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News