
نصیر الدین شاہ بالی وڈ فلمیں کیوں نہیں دیکھتے؟
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کیساتھ ساتھ بلاخوف اپنی رائے کے اظہار اور متنازعہ بیانات کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔
بالی وڈ کے لیجنڈری ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہےکہ اب وہ بالی ووڈ فلمیں بالکل بھی نہیں دیکھتے۔
نئی دہلی میں اردو لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ فلمیں نہ دیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ فلمساز گزشتہ 100 سالوں سے ایک ہی قسم کی فلمیں بنارہے ہیں اور ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہندی سنیما 100 سال پرانا ہے لیکن ہم ایک جیسی فلمیں بنا رہے ہیں یہ واقعی مایوس کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی بالی ووڈ فلمیں ضرور دیکھتے ہیں کیونکہ یہ انہیں اپنے ملک کی یاد دلاتی ہیں لیکن بہت جلد ہی وہ بھی ایسی فلموں سے تنگ آجائیں گے کیونکہ ان فلموں کا مواد اچھا نہیں ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ ہندی سنیما کے لیے امید صرف اسی صورت میں ہے جب ہم انہیں پیسہ کمانے کے ذریعے کے طور پر دیکھنا چھوڑ دیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، اب کوئی حل نہیں ہے کیونکہ جو فلمیں ہزروں دیکھ رہے ہیں وہ بنتی رہیں گی لوگ دیکھتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ نے گستاخانہ بیان پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ خانز کیلئے کیا کہہ دیا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News