روزے سے مشابہ یہ ڈائٹ پلان آپ کو کئی موذی امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے
ایک نئی تحقیق کے مطابق روزہ سے مشابہت رکھنے والا ڈائٹ پلان جس میں پانچ دن ایک مخصوص طرح کی غذا کھانے کو کہا جاتا ہے بہت سے جسمانی فوائد پیش کرتا ہے اسے ایف ایم ڈی یعنی فاسٹنگ ممیکنگ ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے۔
روزے تقریباً دنیا کے تمام ہی مذاہب میں ایک خاص روحانی اہمیت رکھتا ہے اور اسے صدیوں سے رکھا جارہا ہے اور اس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں، روزہ میں کچھ وقت تک غذاؤں سے پرہیز کیا جاتا ہے اسی بات کو مدنظر رکھ کر یہ ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے اور تحقیق کے مطابق یہ آپ کی حیاتیاتی عمر کو پلٹ سکتا ہے، مدافعتی نظام کی عمر بڑھنے کی علامات کو کم کر سکتا ہے۔ کھانے کا یہ نیا طریقہ ہے جو نہ صرف آپ کو صحت مند بنا سکتا ہے بلکہ آپ کو جوان بھی رکھ سکتا ہے۔

کیلیفورنیا، یو ایس سی لیونارڈ ڈیوس اسکول آف جیرونٹولوجی میں لیبارٹری کے ذریعہ تیار کردہ ایف ایم ڈی، ایک پانچ دن کا غذائی پلان ہے جس میں صحت مندغیر سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور مجموعی کیلوریز، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا لیونارڈ ڈیوس اسکول آف جیرونٹولوجی کے زیرقیادت ایک نئی تحقیق کی گئی جس میں 18 سے 70 سال کی عمر کے مردوں اور عورتوں کے دو گروپوں کو شامل کیاگیا اور انہیں پانچ دن تک ایف ایم ڈی یعنی پودوں پر مبنی سوپ، انرجی بارز، انرجی ڈرنکس، چپ اسنیکس اور چائے سمیت مخصوص مقدار استعمال کرنے کی اجازت تھی۔ ساتھ ہی انہیں ایک سپلیمنٹ بھی دیا گیا تھا تاکہ وہ تمام اہم وٹامنز، معدنیات اور ضروری فیٹی ایسڈز سے محروم نہ رہیں۔
پہلے دن، انہوں نے 1,010 کیلوریز کھائیں یہ دو سے پانچ دنوں میں کم ہو کر 717 ہو گئی، جبکہ ان کی خوراک میں پہلے دن 46 فیصد چکنائی، 43 فیصد کاربوہائیڈریٹس اور 11 فیصد پروٹین تھی، پھر 44 فیصد، 47 فیصد اور دیگر کے لیے نو فیصد رہ گئی۔

تمام شرکاء کو پانچ دن تک ایف ایم ڈی کو استعمال کرنے کے بعد 25 دن تک اپنی معمول کی خوراک دوبارہ کھانے کو کہا گیا تھا، اور اسی عمل کو 4 سے 5 ماہ تک دہرایا گیا۔
اس مطالعے کے سینئر مصنف پروفیسر اور ایف ایم ڈی کے والٹر لونگو کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج حیران کن ہیں، ایف ایم ڈی کے استعمال کے بعد تمام شرکاء کے خون کے نمونوں لیے گیے جس میں ذیابیطس کے خطرے کے عوامل کو کم نوٹ کیا گیا بشمول انسولین کے خلاف مزاحمت اور بلڈ شوگر کی اوسط سطح میں کمی، ساتھ ہی پیٹ اور جگر کی چربی میں کمی ہوئی، جو میٹابولک سنڈروم کے خطرے میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے میٹابولک سنڈروم ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل یا خون کی نالیوں کو متاثر کرتی ہیں جبکہ اس کے استعمال سے حیاتیاتی عمر بھی تقریباً ڈھائی سال کم ہوئی اور اس طرح آپ پھر سے جوان دکھائی دے سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
