Advertisement
Advertisement
Advertisement

کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات پر کے ایم سی کی رپورٹ عدالت میں پیش

Now Reading:

کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات پر کے ایم سی کی رپورٹ عدالت میں پیش
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کے ایم سی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔

کے ایم سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ، خالد بن ولید روڈ اور شارع فیصل پر 200 سے زائد کی انسپکشن کی گئی، 200 سے زائد کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات ناقص مٹریل اور منصوبہ بندی سے کی گئی ہے۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ عمارتوں میں فائر فائٹرز سسٹم، ہنگامی اخراج کے دروازے اور دیگر ضروری انتظامات بھی نہیں ہیں، ایس بی سی اے نے ان عمارتوں کو این او سی جاری کرتے وقت کے ایم سی سے بھی رائے نہیں لی۔

کے ایم سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جائزہ لیے بغیر ایس بی سی اے نے ان عمارتوں کو مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹ جاری کردیے،  غیرقانونی تعمیرات اور این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اینٹی کرپشن نے ملوث ایس بی سی اے افسران اور بلڈرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا تھا کہ کراچی میں چند برسوں میں آگ لگنے کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں، آتشزدگی کے واقعات میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

عمارتوں کی انسپکشن کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر