Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی قیادت کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنےکافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں کروائے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ انٹراپارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کیاجائےگا، پینل وائز امیدوار انٹراپارٹی الیکشنز میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن روکے تھے تاہم فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں پولنگ کرائی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا جس کے بعد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا تھا جہاں انہیں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے تھے ۔

تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن منظور کرلیے جاتے ہیں تو تحریک انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر