کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی، کیارا اڈوانی کا ڈان 3 کے متعلق اظہار خیال
اپنی شاندار پرفارمنس اور باکس آفس کی صلاحیتوں کے لیے مشہور، باصلاحیت اداکارہ کیارا اڈوانی نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر اور تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
فرحان اختر کی فلم ڈان 3 میں ایکشن کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈان 3 ان کی پہلی ایکشن فلم ہوگی جس کی اصل وجہ مداحوں کا ان کے متعلق نظریئے کو بدلنا ہے۔
کیارا اڈوانی نے شادی کے بعد اپنے فلمی کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے شادی کے بعد اپنے کیریئر کی دو سب سے بڑی فلمیں سائن کی ہیں جو کہ ’ڈان 3‘ اور ’وار 2‘ ہے ۔
’وار 2‘ میں کیارا اڈوانی ، ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ ’ڈان 3 ‘ میں وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ کیارا اڈوانی نے تھیئٹرز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم دونوں پر لگاتار ہٹ فلموں کے ساتھ، اس نے ایک ورسٹائل اور باصلاحیت اداکارہ کے طور پر اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
