وزیراعلیٰ سندھ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
نامزد وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے، احتجاج کرکے راستہ روکنا یہ غیر قانونی ہے، جی ڈی اے والے بہت بری طرح ہارے ہیں انکے پاس فارم 45 نہیں ہے۔ یہ لوگ حلف نا اٹھائیں انکی مرضی ہے، میں آج اپنی والدہ کیساتھ آیا ہوں، 2017 اور 2018 میں بھی اپنی والدہ کیساتھ آیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں نو منتخب ایوان کا آج پہلا اجلاس ہوگا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نو منتخب ارکان کا حلف لیں گے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری ہوگا، پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں ایک سو چودہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیوایم چھتیس ارکان اسمبلی کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔
صوبائی اسمبلی میں جی ڈی اے کی صرف تین نشستیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے جماعت اسلامی کے دو ارکان کامیاب ہوئے۔
ادھراپوزیشن اتحاد کی طرف سے اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دی گئی جس کے باعث نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے اعتراف دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کی اطراف سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، سندھ اسمبلی جانے کے لیے صرف ایک شاہراہ رواں دواں ہے۔ گورنر ہاؤس سے سندھ اسمبلی جانے والی سڑک ارکان اسمبلی کے لیے کھول دی گئی ہےجبکہ اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق اسمبلی کے اعتراف 2000 سے زائد کی نفری تعینات کی گئی، کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو اسمبلی کے اعتراف جانے کی اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
