
چین کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد ہلاک
بیجنگ: چین کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News