Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بلاول بھٹو
الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور الیکشن کے دوران ہمارے کارکن شہید ہوئے، پی پی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید عبدالرحمان کے گھر تعزیت کے لیے آیا ہوں، جو بھی اس حملے میں ملوث تھے ان کو پکڑیں گے، مراد علی شاہ کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر پی پی کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور جو کارکنوں پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کہتے ہیں کہ جوجماعتیں سمجھتی ہیں تشدد کی سیاست کرسکتی ہیں تویہ ان کی بھول ہے، فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے اور کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کے لیے انصاف مانگ رہی ہے۔ کراچی میں لسانی، فرقہ وارانہ دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے جب کہ قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے الٹا ہم پر الزامات لگائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان نے ایم کیوایم کا پرچم اتارا، کسی جماعت کا پرچم اتارنا پیپلزپارٹی کی سیاست نہیں، شہید عبدالرحمان کے اہلخانہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے کارکن نے پرچم نیچے کیا توکیا گولی چلانا جائز ہے؟ امید ہے نئی حکومت اور عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اعتراضات پر قانونی طریقے سے کارروائی کرے گی، جو جماعتیں دھاندلی کے بغیرجیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر