Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے بڑا ریلیف

Now Reading:

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے بڑا ریلیف

یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے، رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کی کمی کردی گئی جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے پیک تک کی کمی کر دی گئی۔

اس کے علاوہ اسٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ مختلف برانڈز کے سوپ بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیے گئے۔

Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں پر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز ہوگا، اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت تقریباً 20 اشیاء پر ریلیف ملے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں سال رمضان پیکیج 7 ارب 49 کروڑ سے زائد کا دیا جائے گا جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیاء پر ریلیف ملے گا، اس پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے۔

  پیکیج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کے سوا عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر