سراج الحق نے حکومت بنانے والے سیاستدانوں کو ہائی جیکرز قرار دے دیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت بنانے والے سیاستدانوں کو ہائی جیکرز قرار دے دیا۔
سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز ہیں، جو عمارت تعمیرکی گئی، چند مہینوں بعد دھڑام سے گر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، ایک چور کے بعد دوسرے چور کومسلط کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ ان کا قطاروں میں کھڑے کرکے وقت کیوں ضائع کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے، حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ن لیگ، پی پی کی آخری حکومت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
