
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہر مرد اور عورت کے پاس فیملی، اچھا کیریئر، شہرت اور پیسہ ہوسکتا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے اُن میں سب سے اہم ذہنی سکون اور خوشی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر کسی عورت کی زندگی میں ذہنی سکون نہ ہو تو وہ کیریئر، شہرت، پیسہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی خوش نہیں رہ سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم چیز ذہنی سکون ہے اور میرا سب عورتوں کو یہی مشورہ ہے کہ اگر آپ کی زندگی میں ذہنی سکون ہے تو اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ بہت خوش قسمت لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔
کرینہ کپور نے کہا کہ ہم اداکاروں یا مشہور شخصیات کی ذہنی سکون کا تعلق اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر باتیں نہ ہوں جیسے کہ میں اپنی بات کروں تو میں دنیا کے سامنے صرف وہی چیزیں ظاہر کرتی ہوں جن سے میری نجی زندگی یا میری دماغی صحت متاثر نہیں ہوتی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں اگر ہم اپنی زندگی کی ہر بات ہی دنیا کے سامنے رکھ دیں تو پھر شاید ہی کوئی اداکار زندہ بچ سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News