Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں سڑک کنارے بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ، دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

ایران میں سڑک کنارے بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ، دہشت گرد ہلاک

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سڑک کنارے بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوا جب کہ دو مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے۔

حکام کی جانب سے اب تک دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ دہشت گرد بم نصب کرکے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پولیس فورسز پر حملہ کرنے کے لیے ایران کی مشرقی سرحدوں کو عبور کیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل نامی دہشت گرد تنظیم فعال ہے جو کہ بلوچ اقلیت سے تعلق رکھنے والا ایک سنی عسکریت پسند گروپ ہے جب کہ یہ گروپ ایران اور پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ایران نے دسمبر میں ہونے والے حملے کے جواب میں پاکستان کے علاقے میں جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حملے کے جواب میں پاکستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایران میں موجود بلوچ علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر