
انکیتا لوکھنڈے کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف
مقبول ترین بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی تھرڈ رنراپ اور بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بتایا کہ میں نے ساؤتھ فلم کا آڈیشن دیا تھا، مجھے کال آئی کہ فلم سائن کرنے آجائیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ اس کال پر میں خوشی سے نہال تھی، والدہ کو بتایا کہ تو وہ بھی حیران تھیں کہ یہ سب اتنی آسانی سے ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران میرے ذہن میں سوال اُبھرا تھا کہ ایسا کیسے ہو گیا وہ بھی اتنی آسانی سے؟
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں فلم سائن کرنے گئی تو مجھے اندر بلایا اور میری کوآرڈینیٹر کو رکنے کو کہا، مجھے بولا گیا کہ اس فلم کو حاصل کرنے کیلئے تمہیں سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 سال کی تھی، تب میرا ہیروئن بننے والا مرحلہ چل رہا تھا اس کے باوجود بھی میں نے سوال کیا کہ کیا سمجھوتہ؟، جواب دیا گیا کہ آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا۔
انکیتا نے اس شخص کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پروڈیوسر کو ٹیلنٹ کی ضرورت ہے، اسے صرف ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور وہ میں نہیں ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News