
ملک کاسپریم کمانڈرکون ہوگا؟ آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔
صدارتی امیدوار سابق صدرآصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن کے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا ہے۔
اعتراض صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی جانب سے عائد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کچھ دیر بعد سنائے گا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے 9 مارچ کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں صدارتی انتخاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اےاین پی نے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی حمایت کااعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News