پی ایس ایل 9: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گے
پی ایس ایل 9 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کے بیسویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔
پشاور زلمی کی ٹیم 6 میں سے 3 میچز جیت کر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 6 میں سے 2 میچز جیت کر 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے دو میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ گزشتہ تین میچز میں مسلسل پشاور زلمی فاتح رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
