اسرائیلی وزیر نے امریکی نائب صدر کو دھمکی دے دی
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے امریکی نائب صدر کو دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس کے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بین گویر نے کمالہ ہیرس کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے امریکی نائب صدر کے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب کمالہ ہیرس کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ۔
خیال رہے کہ امریکی نائب صدر نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں۔
امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، وہاں کے حالات غیرانسانی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
