Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے واقعات میں افغانی نژاد دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

Now Reading:

دہشت گردی کے واقعات میں افغانی نژاد دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
دہشت گردی کے واقعات میں افغانی نژاد دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

دہشت گردی کے واقعات میں افغانی نژاد دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغانی نژاد ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے چھ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے نکلا، پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ٹی ٹی پی کا افغان شہریوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاک فوج کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے چھ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے جب کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد انور ولد انگور خان سکنہ خوست، حمزہ سکنہ لوگر، فرمان سکنہ لوگر، شبیر جان عرف عابد سکنہ خوست، گل جان سکنہ پکتیکا اور طلحہ عرف ضرار شامل ہیں۔

Advertisement

مزید برآں ہلاک دہشت گردوں میں تیر تنگی، شمالی وزیرستان کا رہائشی 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے۔

ٹی ٹی پی اور افغان شہریوں کا پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال افغان عبوری حکومت کے دعوؤں کی نفی اور سوالیہ نشان ہے۔

افغان عبوری حکومت کو اپنے شہریوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں سے روکنے کے لیے ٹھوس اور مخلص اقدامات کی ضرورت ہے۔

عالمی برادری پاکستان میں ہونے والی افغان دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر