
صدارتی انتخاب؛ آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور
اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جب کہ دوسرے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی گئی ہے، حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔
دیگر تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں جن میں عبدالقدوس، اصغر علی مبارک، سرفراز قریشی شامل ہیں جب کہ اقتدار علی حیدر اور ایاز فاروقی کے بھی کاغذات بھی مسترد ہوگئے ہیں۔
آزاد امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان نہ ہونے کے باعث کاغذات مسترد کیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News