
الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنادیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کوالاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بر وقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کروائیں۔
ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News