بھارتی وزیر اعظم کی شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس ( ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہےکہ بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
