
شادی کا تحفہ نہ دینے پر بیوی کا ہولناک اقدام
شادی کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو زخمی کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں نجی کمپنی کے 37 سالہ ملازم کَرن کو اس کی 35 سالہ اہلیہ سندھیا نے شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر مشتعل ہوکر سوتے ہوئے چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔
یہ واقعہ 27 فروری کو پیش آیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سندھیا نامی خاتون شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ ملنے پر ناراض تھی، جس پر اس نے چاقو سے اپنے سوتے ہوئے شوہر کَرن پر حملہ کردیا۔
خاتون کا شوہر حال ہی میں اپنے دادا کے انتقال کی وجہ سے اپنی اہلیہ سندھیا کو شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دے سکا تھا، جس پر اس کی اہلیہ ناراض تھی۔
حملے کے دوران زخمی ہونے والے کَرن کو اس کے پڑوسیوں نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ میاں بیوی کا نجی معاملہ ہے، تاہم الزامات کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News