Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش؛ پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام، میسنجرلاگ ان اور پرفائلز تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

دوسری جانب سروسز ڈاؤن ہونے پر فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث فیس بک ڈاؤن ہوا، صارفین پریشان نہ ہوں مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں