
پنجاب کابینہ کے حتمی نام سامنے آگئے
پنجاب کابینہ کے حتمی نام سامنے آگئے، نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی وترقیات کی وزارت کے ساتھ ساتھ انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جا رہی ہے۔
پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری نواز شریف نے دی ہے۔
پنجاب کابینہ کی حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوگی ، کابینہ میں 25 وزراء اور معاونین خصوصی حلف لیں گے۔
پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ خان، پرویز رشید ،خواجہ عمران نذیز، خواجہ سلمان رفیق، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق حیات، شیر علی گورچانی ، میاں مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین بھی شامل ہونگے۔
اس کے علاوہ قاف لیگ ، آئی پی پی کے ممبرزکو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News