
وفاقی بجٹ 2024-25؛ وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکی ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے جب کہ زرعی ترقی، بلو اکانومی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، صنعتی فروغ کے نئے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، آئندہ سال برآمدات سے متعلق نئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پیداوار بڑھانے میں معاون نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی تجویز ہے جب کہ نئے سال میں توانائی شعبے کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاری اسٹریٹیجک نوعیت کے منصوبوں کو فنڈز میں ترجیح دی جائے گی جب کہ آبی وسائل، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے جاری منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News