
مشہور چینی اداکار ، بھکاری کا روپ دھار کر گداگر بن گیا
لیو جنگ گینگ چین کے پروفیشنل اداکار ہیں۔ لیکن اب ان کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ چین کے مشہور مقامات پر روپ دھار کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر یہ سلسلہ گزشتہ 12 برس سے جاری ہے۔
چین کے صوبے ہینان کے مشہور چنگ منگ شینگ گارڈن میں انہیں اکثر دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا لباس معمولی، چہرہ گردآلود اور کمر جھکی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ بھکاری کی غضبناک اداکاری کرتے ہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ماہ میں 7 ہزار ڈالر کے بقدر رقم بنالیتےہیں۔ دوسری جانب چین میں عام اوسط تنخواہ 4 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے بعض لوگ جنگ کو چین کا سب سے امیر بھکاری بھی قرار دیتے ہیں۔ لیکن اس میں ان کی اداکاری کے کمال کا بھی عمل دخل ہے۔ وہ اس طرح سے سوال کرتے ہیں کہ لوگ اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈالنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لیو ایک خطیر رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔ بعض افراد نے خود کو بھکاری قرار دیا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ میں اپنی ملازمت چھوڑ کر خود بھکاری بننا چاہتا ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لیو کے اہلِ خانہ بھی اس سےخوش ہیں کیونکہ وہ انہیں بھی رقم فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News