Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرنچائزز مالکان کی محسن نقوی سے ملاقات

Now Reading:

فرنچائزز مالکان کی محسن نقوی سے ملاقات
فرنچائزز مالکان کی محسن نقوی سے ملاقات

فرنچائزز مالکان کی محسن نقوی سے ملاقات

اسلام آباد: فرنچائزز مالکان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں فرنچائز مالکان اور نمائندوں نے ملاقات کی جس میں فرنچائز مالکان نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مبارک باد پیش کی۔

فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،  لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ بھی موجود تھے۔

فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر