
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رمضان المبارک میں نگہبان رمضان راشن گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا مشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر حماد حامد کی نگرانی میں انتظامیہ کی جانب سے گھر گھر رمضان راشن کی تقسیم کا عمل شروع کردیا، 1 لاکھ 16 ہزار گھرانوں کو رمضان پیکج ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔
،اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل 10 روز میں مکمل کیا جائے گا جس کے لئے ٹیمیں مستحقین کی دہلیز پر دستک دے کر راشن پہنچا رہی ہیں، راشن بیگ میں 10 کلو آٹا دو کلو چینی دو کلو بیسن دو کلو گھی اور دو کلو چاول شامل ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے آٹا لائنوں میں لگ کر لینا پڑتا تھا لیکن اب راشن با عزت طریقے سے گھروں تک پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News