سوئی سدرن گیس کمپنی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے جب کہ سحر و افطاد کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق گسی کی لوڈ شیڈنگ دن کے اوقات میں کی جائے گی۔ سوئی سدرن سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو آمدِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہے، ادارہ ماہِ رمضان کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
ایس ایس جی سی نے کہا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی کمی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا، پروفائلنگ کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس بجے سے تین بجے تک کی جائے گی جب کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لی کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
