Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے عارضی بندرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان

Now Reading:

امریکی صدر کا غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے عارضی بندرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان
جو بائیڈن

امریکی صدر کا غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے عارضی بندرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان

امریکی صدر  جو بائیڈن نے غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے آخری خطاب میں بندرگاہ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی فوج غزہ میں مزید امداد کی فراہمی کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام میں غزہ میں موجود امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے تاہم اس عارضی بندرگاہ پر جہازوں کے ذریعے امداد کنارے تک پہنچائی جائے گی۔

بائیڈن کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کے بہت سے لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ان کے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اس جارحیت میں اسرائیل کی حمایت پر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہزاروں مکانات وعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر