Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیٹی میں انارکی پھیل گئی، ہنگامی حالت میں توسیع

Now Reading:

ہیٹی میں انارکی پھیل گئی، ہنگامی حالت میں توسیع

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پرتشدد ہنگاموں کے بعد انارکی پھیل گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہنگامی حالت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

ہیٹی کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پرتشدد گروہوں کے حملوں کو روکنے کی کوشش کے لیے ہنگامی حالت اور رات کے وقت کرفیو میں توسیع کرے گی جس نے دارالحکومت پورٹ او پرنس کو مفلوج کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر تین روزہ کرفیو کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا گیا تھا، لیکن گینگوں نے رات کے وقت پولیس اسٹیشنوں اور دیگر ریاستی اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے کیونکہ قومی پولیس محدود عملے اور وسائل کے ساتھ تشدد پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

یہ حملے ایک ہفتہ قبل اس وقت شروع ہوئے تھے جب وزیر اعظم ایریل ہنری نے گیانا میں کیریبین رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے دوران 2025 کے وسط میں عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

گینگز نے پولیس اسٹیشنوں کو آگ لگا دی، مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جو اب بھی بند ہے، اور ہیٹی کی دو سب سے بڑی جیلوں پر چھاپے مار کر 4،000 سے زیادہ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر