Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ماہِ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا ماہِ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے 7 ا رب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کردیا ہے۔

رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کے علاوہ دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاءفراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہےکہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچایاجائے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج کے تحت عام بازار سے کم قیمت پر اشیاءفراہم کی جائیں گی۔

متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیائے خوردونوش پہنچائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر