Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

Now Reading:

صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔

گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور عملے سمیت دیگر شخصیات سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔

گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پروقار تقریب میں بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری کی بطور صدر پاکستان حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے بطور صدر مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Advertisement

پاکستان میں عام انتخابات 2024 اور صدارتی انتخاب کے انعقاد کے بعد دوسری بار کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے آج 14ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب

اس سے قبل نئے صدر مملکت کے لیے انتخاب ہوا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔

ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 255 ووٹ جبکہ محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک بھی صدر پاکستان رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر