Advertisement
Advertisement
Advertisement

جراثیم سے بھرپور باورچی خانہ کے ان 5 مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں

Now Reading:

جراثیم سے بھرپور باورچی خانہ کے ان 5 مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
جراثیم سے بھرپور باورچی خانہ کے ان 5 مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں

جراثیم سے بھرپور باورچی خانہ کے ان 5 مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں

خواتین گھر ہو یا باورچی خانہ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں تاہم باورچی خانے کے چند مقامات ایسے ہیں جہاں کی صفائی اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے اور یہی جگہ جراثیم کا گڑھ بن جاتی ہیں جہاں سے یہ جراثیم کھانے میں منتقل ہوکر آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔

 یہاں باورچی خانے میں سب سے زیادہ گندی جگہوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے اور ساتھ ہی اس کی صفائی کا طریقہ بھی پیش کیا جارہا ہے۔

ریفریجریٹر میں گوشت اور سبزیوں کے ڈبے

غذا کو جراثیم سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ریفریجریٹر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل سینی ٹیشن فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق کے مطابق، ریفریجریٹر میں موجود سبزیوں اور گوشت کے درازوں میں سالمونیلا، لیسٹیریا، ای کولی، خمیر اور مولڈ جیسے جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ ماہرین گوشت، مرغی اور مچھلی کو ایک علیحدہ شیلف میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ دوسری غذاؤں کو جراثیم سے محفوظ رکھا جاسکے۔

سبزیوں اور گوشت کے ڈبوں کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے درازوں کو ہٹا دیں اور پھر ہر ایک دراز کو صاف کپڑے یا اسفنج سے ہلکے صابن اور گرم پانی سے دھوئیں اور وقتاً فوقتاً انہیں صاف کرتے ہیں۔

سنک

باورچی خانے کے سب سے جراثیم زدہ جگہوں میں سے ایک سنک ہے کیونکہ اس میں پکے ہوئے کھانے کے علاوہ کچے گوشت کے اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ چکنائی کی بھی ایک تہہ سی جم جاتی ہے اگر اس کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو ایسی صورت میں جراثیم پنپنے لگتے ہیں جو  کھانسی، نزلہ اور یہاں تک کہ کان میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

سنک کے لائن سے بو آنا اور بھی خطرناک ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں لیسٹیریا، سالمونیلا، ای کولی، ایم آر ایس اے اور لیجیونیئرز کے انفیکشن جنم لے سکتے ہیں۔

Advertisement

برتن دھونے والے اسفنج اور صفائی کے برش

ہر کھانے کے بعد برتنوں کو دھونا عام رجحان ہے تاہم کبھی آپ نے برتن دھونے والے اسفنج اور صفائی کے برش کو بھی دھوکر صاف کیا ہے؟

سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، آپ کے کچن کے اسفنج میں بیت الخلا کے اندر جتنے بیکٹیریا ہو سکتے ہیں۔

ڈریکسل یونیورسٹی کی ایک مائیکرو بایولوجسٹ جینیفر کوئنلان ان اسفنجوں کو صاف رکھنے چند طریقے پیش کرتے ہیں جس کے مطابق ان اسفنج کو کچے گوشت سے دور رکھیں، ہر دو ہفتے بعد اسفنج کو تبدیل کریں اور ہر چند دن بعد ان اسفنج کو گرم پانی میں ڈال کر صاف کریں۔

مصالحوں کے جار

Advertisement

جرنل آف فوڈ پروٹیکشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مصالحوں کے جار بھی جراثیم سے بھر پور ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ آلودہ درازوں میں رکھے ہوئے کچے گوشت یا سبزیوں کو ہاتھ لگانے کے بعد ان جار کو پکڑ لیتے ہیں اور بعض اوقات لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں کو دھوئے بغیر جار سے خشک مصالحوں کو پکے ہوئے کھانوں میں شامل کرلیتی ہے اس طرح بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈبوں کو گرم پانی سے صاف کرتے رہیں اور کچے گوشت کو دھونے کے بعد ان کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔

دروازے کے ہینڈل اور نوبس

Advertisement

لوگ اکثر کچن کے ہینڈل اور نوبس کو اپنے گندے ہاتھوں سے چھوتے ہیں اس طرح کئی خطرناک بیکٹیریا جیسے لیسٹیریا، سالمونیلا، اسٹیفیلوکوکس اور نورو وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے انہیں بھی گرم پانی سے صاف کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر