
حسن اور حسین نواز لاہور پہنچ گئے
لاہور : نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لاہور جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لاہور جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
لاہور پہنچنے کے بعد حسن اور حسین نواز نے جاتی امراء میں والدہ کی قبر پر حاضری دی جب کہ خاندان کے افراد نے ان کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں میاں نوازشریف نے جاتی امرا میں اپنے صاحبزادوں کا استقبال کیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ 7 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادوں کے ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے تھے۔
تاہم حسن نواز اور حسین نواز 14 مارچ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News