وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اس کی برآمد پر عائد پابندی میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔
وزرات تجارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیاز کی برآمد پر پابندی میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیازکی برآمد پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پیاز کی ایکسپورٹ 31 مئی تک بند رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
