پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وفاق سے فنڈ لینا ہے اس لیے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی وزیراعظم کی ملاقات اچھی رہی ہے ، علی امین گنڈاپور صوبہ کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کی وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کو صوبہ کی مشکلات سے آگاہ کیا، وفاق سے فنڈ لینا ہے اس لیے وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات مثبت رہی، تعاون کا یقین دلایا ہے، وزیراعلیٰ کے پی
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ میری کل بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے وہ صحت مند ہیں، بانی چیئرمین کو صحت کے حوالے سے معمولی شکایات ہیں ان کیلئے درخواست دائر کی ہے، بانی چیئرمین سے ملاقاتوں پر پابندی لگانا درست نہیں یہ غیر قانونی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
