
پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنل ٹریٹ کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقات کی اور وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم وفد کو 26 میں سے 25 نکات پر عمل درآمد سے آگاہ کردیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت انداز کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا گیا اور ایف بی آر محصولات میں اضافے کا پلان پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات گردشی قرضوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام وزیرخزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام سے الک الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News