Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والا بدقسمت خاندان بھارتی نکلا

Now Reading:

کینیڈا میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والا بدقسمت خاندان بھارتی نکلا

کینیڈا میں گزشتہ ہفتے گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے شہر برامپٹن میں گزشتہ ہفتے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک بھارتی نژاد خاندان کی موت ہو گئی۔

آگ 7 مارچ کو بگ اسکائی وے اور وان کرک ڈرائیو میں واقع ایک رہائش گاہ میں لگی تھی۔ ابتدائی طور پر تفتیش کاروں کو جلے ہوئے گھر سے انسانی باقیات ملی تھیں لیکن وہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکے۔

تاہم جمعہ کے روز حکام نے ہلاک شدگان کی شناخت راجیو واریکو (51)، ان کی بیوی شلپا کوتھا (47) اور ان کی بیٹی مہک واریکو (16) کے طور پر کی ہے۔

پیل پولیس کانسٹیبل ٹیرین ینگ نے بتایا کہ آگ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اونٹاریو فائر مارشل نے اس بات کا تعین کیا کہ آگ حادثاتی نہیں تھی۔

Advertisement

یہ خاندان اس پتے پر رہ رہا تھا جہاں آگ لگی تھی۔ کینتھ یوسف جیسے پڑوسیوں نے اس واقعے پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان تقریبا 15 سال سے بغیر کسی واضح مسئلے کے کمیونٹی کا حصہ تھا۔

ان ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام کسی بھی ایسے شخص پر زور دے رہے ہیں جس کے پاس معلومات یا متعلقہ فوٹیج ہو وہ تحقیقات میں مدد کے لیے آگے آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
صدر ٹرمپ کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، روس پر نئی پابندیوں کا اعلان
نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ تقرری کا شاہی فرمان جاری
اسرائیل اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ امداد لے جانے دے ،عالمی عدالت انصاف
بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر کنکریٹ میں دھنس گیا، انڈین ایئرفورس پر شدید تنقید شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر