Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی

Now Reading:

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اورنگی ٹاؤن اسلامیہ کالونی سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین  ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان میں عبدالرحمان عرف گولڈن،آصف عرف تُخن اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلامیہ کالونی میں پاپڑ کے گودام پر ڈکیتی کی تھی، ڈکیتی کے دوران شہریوں سے دو موبائل فونز اور 1 لاکھ 5 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے قصبہ کالونی،بلوچ کالونی،اسلامیہ کالونی،نصرت بھٹو کالونی،حیدری،نارتھ ناظم آباد اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی 20 سے زائد واردداتوں میں 25 سے زائد موبائل فون اور 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم عبداللہ ڈکیت گروہ کی سہولت کاری اور اسلحہ و ایمونیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا تھا۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر