Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Now Reading:

سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے مبارکباد کے پرجوش پیغام پرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان  اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے  سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی اور کہا دعا ہے یہ مقدس مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے  امن اور خوشحالی لائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔  دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے  پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت  بھی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام شاہی عظمت کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر