Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے انوکھی تجویز پیش

Now Reading:

کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے انوکھی تجویز پیش
کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے انوکھی تجویز پیش

کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے انوکھی تجویز پیش

سوڈیم کلورائیڈ جسے حرف عام میں نمک کہا جاتا ہے، کھانوں میں ذائقہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دو عناصر سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب ہے ان دونوں کی مناسب مقدارصحت کے لیے نہایت ضروری ہےتاہم اس کا زائد استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کھانا تیار ہونے کے بعد بھی نمک دانی کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے ایسے تمام افراد کو نمک کم کھانے کی ترغیب دینے کے لیے نمک دانی میں سوراخوں کی تعداد کو محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے جو گھروں سے لے کر تمام تر ریستورانوں میں موجود ہوتے ہیں کیونکہ تمام تر سالٹ شیکر میں سوراخوں کے سائز مختلف ہونے کے ساتھ ان کی تعداد بھی مختلف ہوتی ہے۔اس طرح کھانے میں نمک کی زائد مقدار شامل کرنے کو روکا جاسکتا ہے۔

ٹیسائیڈ یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ نیوٹریشن کی پروفیسر امیلیا لیک نے کہا کہ اس مقصد کے لیے کیے جانے والے ٹرائلز کے کافی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

جب نمک دانی میں سوراخوں کی تعداد کم کی گئی تو اس طرح نمک کے استعمال میں کافی کمی آئی جوکہ صحت کے حوالے ایک اچھا عمل ہے اور لوگوں نے بھی اس کی کافی تعریف کی۔ واضح رہے کہ نمک کا زائد استعمال ہائی بلڈ پریشر  کا سبب بنتا ہے جو امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر