
گورنر سندھ کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک کی پانچویں افطاری کا اہتمام
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک کی پانچویں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس میں عوام الناس کے لئے رمضان المبارک کی پانچویں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر سندھ نے روزہ داروں کا خیرمقدم کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں گھل مل گئے جب کہ گورنر سندھ نے لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دوسرے سال بھی عوام کے لئے افطار کا اہتمام کرنے کی سعادت بخشی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News