جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی بمباری غزہ پر بارود کی آگ کی طرح برس رہی ہے اور بچ جانے والے فاقوں سے مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 32 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 11 ہزار بچے شامل ہیں، 38ہزار لاپتہ اور 77 ہزار زخمی ہیں۔
وزیراعظم غزہ کو بچانے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں اور قوم اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔
جمعۃ الوداع کو فلسطین سے یکجہتی کے لیے یوم القدس منائیں گے، اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ تمام پارٹیاں حکومت میں ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنے نعروں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو تکلیف کی بجائے ریلیف پہنچائیں، حکمران پارٹیاں سب سے پہلے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کا آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی مرہون منت حکومت سے ہرگز توقع نہیں کہ ملک کے مسائل کم کرے گی۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے آتے ہی آئی ایم ایف کے سامنے جھولی پھیلا دی ہے، آج حکمران مزے میں اور عوام مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
