ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا ملکی معیشت کیلئے ناگزیر ہے، گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب اور احد خان چیمہ نے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے اور مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
