
اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سالانہ اخراجات کی تفصیل مانگ لی
اسپیکر سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کےاخراجات کی سالانہ تفصیل مانگ لی۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم کے لئے اقدامات لینا شروع کردیئے، اسپیکر ہاؤس میں اب صرف چار سے پانچ ملازمین کام کریں گے۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سابق اسپیکر راجہ پرویزاشرف کے دور میں پینتیس سے چالیس ملازمین اسپیکرہاؤس پر کام کرتے تھے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ سے زائد گاڑیاں استعمال کرتے تھے، موجودہ اسپیکر ایازصادق نے دو سے تین گاڑیاں پروٹوکول سکواڈ میں رکھنے کی ہدائت کی ہے۔
اسپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدائت کی ہے کہ استحقاق سے بڑھ کر سیکیورٹی کسی صورت نہ لگائی جائے،ا سپیکر نے چھ گاڑیاں واپس کردیں۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کی پالیسی بھی طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News